ناظرین ۔۔بابراعظم کی کپتانی بھی کام نہ آئی اورویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 90 رنز سے شکست دیدی،
برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے جا رہے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے دی ہے اور پاکستان کی ٹیم 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 120رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ہدف کے تعاقب میں اذان اویس 3، امام الحق 3 اور سلمان آغا بغیرکوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ اذان اویس، امام الحق اور شان مسعود 3،3 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔علی عثمان نے 2 ،خرم شہزاد نے 4 رنز بنائے، عامر جمال اور محمد علی صفر پر آوٹ ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم 58رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ پاکستان کے8کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نا ہوسکے۔اس حوالے سے پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم نےٹیسٹ میں مجموعی طور پراچھی کرکٹ کھیلی، آخری دن بیٹنگ لائن اپ کارکردگی نہ دکھاسکی۔بابر اعظم نے کہا کہ نئی گیند سے مشکلات کا اندازہ تھا جبکہ لگاتاروکٹیں گرنےسےدباؤ بڑھ گیا تاہم 211رنزکاہدف حاصل کیاجاسکتا تھا اور ہم اگلے ٹیسٹ میں بہتر کھیل کے ذریعے کم بیک کریں گے۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے چوتھے دن کا آغاز اپنی دوسری اننگز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز سےکیا اور پوری ٹیم 181 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کو مجموعی طور پر 210رنز کی برتری ملی۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے پانچ خرم شہزاد اور محمد علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 311 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 282 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔
ناظرین ۔۔۔۔ ٹروبا ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں کپتان بابر اعظم 58 رنز بناکربھی تنقید کی زد میں آگئی ۔۔۔46 رنز پر چار وکٹ گر نے کے بعد سینئر بلے باز کی حیثیت سے امید تھی کہ کپتان بابر اعظم زیادہ سے زیادہ اسٹرائیک اپنے پاس رکھتے لیکن ایسا بلکل بھی نہیں دکھائی دیا، ایک اینڈ سے وقفے وقفے سے پاکستان کی وکٹیں خزاں رسیدہ پتوں کی طرح گرتی رہیں اور بابر اعظم حیران کن طور پر سنگل لے کر دوسرے اینڈ پر کھڑے دوسری اننگز میں پاکستان کی وکٹیں گرتے دیکھتے رہے۔
بحرین میں خلیجی ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں جاری
عراقی عالم مقتدیٰ الصدر کی ایرانی پاسداران انقلاب اور اس کی اتحادی ملیشیاؤں سے عراق کو جنگ سے دور رکھنےکی اپیل
کل بلاول نے کسی کا گلا پکڑا پھر ساری رات پیر پکڑ کر بیٹھے رہے: عظمیٰ بخاری
نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار کو آزاد کشمیر میں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے، بلاول کی ن لیگ پر کڑی تنقید
پیوٹن بھی ایران کے ’ماسکیٹو فلیٹ‘ کے معترف، جدید ہتھیاروں سے لیس چھوٹی کشتیوں کو مؤثر قرار دیدیا
ایشین ایم ایم اے چیمپئن شپ: پاکستان کے محمد ثاقب اور محمد جواد فائنل میں پہنچ گئے
عماد بٹ کو پاکستان ہاکی ٹیم کی قیادت سے ہٹا دیاگیا، ابوبکر نئےکپتان مقرر
کالعدم کمیٹی نے لوگوں کے شناختی کارڈ لیے ہوئے ہیں، مظاہرین کے پاس اسنائپرگنز بھی ہیں: ترجمان آزادکشمیر پولیس
پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دیکر سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی
سعودی عرب پر میزائل حملوں کا معمہ، ایران کی لاتعلقی نے نئی بحث چھیڑ دی