اوراب کھیلوں کی دنیاسے کچھ اہم خبروں پرایک نظر۔۔
سب سے پہلےفٹ بال کی عالمی جنگ کی بات کرتےہیں،،ناظرین۔۔۔فیفا ورلڈکپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ اٹلانٹا میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹینا نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔میچ کےدوسرے ہاف میں انگلینڈ نے ارجنٹینا کے خلاف گول کرکے ایک صفر کی برتری حاصل کی۔ انگلینڈ کی جانب سے گول 55ویں منٹ میں گورڈن نے اسکور کیا۔جس کے بعد ارجنٹینا نے بھی انگلینڈ کے خلاف گول کرکے اسکور 1-1 سے برابر کر دیا۔ارجنٹینا کی جانب سے گول فرنانڈس نے 85ویں منٹ میں اسکور کیا۔ میچ کے اختتامی مراحل میں ارجنٹینا کی جانب سے دوسرا گول مارٹینز نے اسکور کیا اور ٹیم کو 1-2 کی برتری دلادی اور فائنل میں پہنچا دیا۔ اس کے ساتھ ہی ارجنٹینا نے انگلینڈ کا 60 سال بعد فائنل میں پہنچنے کا خواب چکنا چور کردیا۔ فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ اسپین سے اتوار کی شب ہوگا، انگلش ٹیم تیسری پوزیشن کیلئے ہفتے کی شب فرانس کا مقابلہ کرے گی ۔
اور۔۔۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ایونٹ کو مزید دلچسپ بنانے کےلیے میگا ایونٹس کے فارمیٹس میں بڑی تبدیلیوں کی منظوری دے دی۔ 14 ٹیموں پر مشتمل مینز ون ڈے ورلڈ کپ میں تین مرحلوں پر مشتمل نیا فارمیٹ متعارف کرانے کا فیصلہ ، میگا ایونٹ کا آغاز 12، 13 اور14 نمبر کی ٹیموں کے درمیان “سپر سیریز” مرحلے سے ہوگا۔سپر سیریز کی فاتح ٹیم دوسرے مرحلے میں جگہ بنائے گی جہاں بارہ ٹیمیں 6، 6 دو گروپس میں مد مقابل ہوں گی اور دوسرے مرحلے سے مجموعی طور پر 7 ٹیمیں “سپر 7” مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی یعنی دونوں گروپس کی ٹاپ تین، تین ٹیموں کے ساتھ ایک بہترین رینکڈ ٹیم سپر سیون مرحلے میں شامل ہو گی۔7 ٹیموں کے ایک دوسرے کے خلاف میچز کے بعد ٹاپ چار ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی۔
دوسری جانب 20 ٹیموں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر 8 کی جگہ سپر 10 مرحلہ متعارف کرایا گیا ہے، پہلے مرحلے میں 20 ٹیموں کو 5 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر گروپ سے دو، دو ٹیمیں سپر 10 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔سپر 10 مرحلے میں دو گروپس بنیں گے، دونوں گروپس کی پہلی پوزیشن والی ٹیم براہ راست سیمی فائنل کھیلیں گی جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن کی ٹیموں کے درمیان پہلی بار ایلیمینیٹر میچز کھیلے جائیں گے اورایلیمینیٹر میچز کے فاتح سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گے۔ آئی سی سی نے ایسوسی ایٹ ممالک کے لیے 16 ٹیموں پر مشتمل عالمی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کرانے کی بھی منظوری دے دی۔
وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیداکرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی
فیفا ورلڈکپ2026: دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
امریکا کو ایران سے جنگ اب تک 150 ارب ڈالرز، یعنی 416 کھرب 83 ارب روپے میں پڑ چکی ہے: رپورٹ
امریکا نے ایرانی انفرااسٹرکچر پر حملہ کیا تو پورے خطے کا انفرااسٹرکچر تباہ کر دیں گے: ترجمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر
خطے کی مسلم ریاستوں سے تصادم کا ارادہ نہیں، اگر امریکی حملے جاری رہے تو جنگ نئے محاذوں تک پھیلے گی: ایرانی فوج
جے ڈی وینس کا امریکا ایران مفاہمتی یادداشت کو ناکام بنانے کیلئے اسرائیل کی جانب سے سازشیں ہونےکا انکشاف
ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا
الجزائر: یتیم خانے میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 11افراد جاں بحق
مریم نواز نے پنجاب کے 5 شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کردیا، صوبے میں 5000 بسیں چلانے کا اعلان
ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دے کر فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں جگہ بنا لی، جبکہ آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فارمیٹس میں بڑی تبدیلیوں کی منظوری دے دی۔