اوراب کھیل کےمیدان سے کچھ خبریں ۔۔
فیفا ورلڈکپ 2026 کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین نے فرانس کو 2 صفر سے شکست دے دی، اسپین کی ٹیم 16 برس بعد میگا ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ٹورنامنٹ میں 8 گول داغنے والے فرانس کے اسٹار کھلاڑی ایم باپے اس سیمی فائنل میں کوشش کے باوجود فیورٹ ٹیم فرانس کے لیے گول نہ کرسکے۔فیفا ورلڈکپ کے 23ویں ایڈیشن کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین نے انتہائی جارحانہ انداز سے میچ کا آغاز کیا۔ اسپین کی جانب سے پہلا گول پہلے ہی ہاف میں میکیل اوریار زبال نے پنالٹی کک پر 22ویں منٹ میں اسکور کیا، یہ ورلڈ کپ میں اُن کا پانچواں گول بھی تھا۔اسپین کی جانب سے دوسرا گول دوسرے ہاف میں پیڈرو پورو نے ایک شاندار کک کے ذریعے 58ویں منٹ میں بنایا۔
ناظرین ۔۔۔ اسپین کی ٹیم 16 برس بعد میگا ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے، فرانس کی ٹیم 2018 اور 2022 کے فائنل میں پہنچی تھی مگر فیصلہ کن معرکے میں جانے کی ہیٹ ٹرک اسکور نہ کرسکی۔فائنل میں اسپین کا مقابلہ دوسرا سیمی فائنل جیتنے والی ٹیم ارجنٹینا یا انگلینڈ سے ہوگا، یہ سیمی فائنل بدھ کی شب بارہ بجے کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب ۔۔قومی کرکٹرز کے لیے طویل دورانیے کے کیمپس میں پیڈل اسپورٹس کھیلنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پیڈل اسپورٹس کی سہولت قائم کر دی گئی ہے۔پیڈل اسپورٹس کے لیے قومی کرکٹرز کو دور نہیں جانا پڑتا بلکہ کرکٹ کے ساتھ ساتھ وہ پیڈل اسپورٹس کا شوق بھی پورا کر سکتے ہیں اور اپنی فٹنس کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے کہا کہ طویل کیمپ میں ضروری نہیں ہے کہ کھلاڑی صرف کرکٹ کھیلیں، ہر دوسرے روزپیڈل اسپورٹس کھیلنا لازمی ہے، کھلاڑی 40 منٹ تک پیڈل کھیل سکتے ہیں، اس کھیل سے فٹنس بہتر ہو گی اور موو منٹ کی وجہ سے فیلڈنگ سے بھی اس کھیل کا سو فیصد تعلق ہے۔
ایران جنگ پر ٹرمپ کو بڑا جھٹکا، ایوانِ نمائندگان کا بڑا فیصلہ!
آئی سی سی رینکنگ میں بڑی ہلچل، شبمن گل کی حکمرانی برقرار!
ریٹائرمنٹ کے بعد میسی کا دھماکے دار کم بیک!
بوٹسی ڈیرنگٹن کا منفرد کارنامہ، 12 ڈزنی تھیم پارکس کا سفر مکمل
چین کی سفارتی کوششیں تیز، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے پر زور
سعودی عرب یمن سرحد پر کشیدگی میں اضافہ، امریکا نے شہریوں کو خبردار کر دیا
مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے حملے کی کوشش، پاکستانی عوام میں شدید تشویش
ایرانی حملوں سے خلیج میں امریکی تنصیبات کو بھاری نقصان، اہم انکشاف
انعام بٹ کا مؤقف تسلیم، آنکھ کی دوا ممنوعہ قوت بخش دوا نہیں تھی
آبنائے ہرمز میں بڑا دھماکا، بارودی سرنگ سے ٹکرا کر آئل ٹینکر تباہ