اٹلی کے یانک سنر نے مسلسل دوسری بار مینز ومبلڈن چیمپئن شپ جیت لی۔
ومبلڈن کے فائنل میں ٹاپ سیڈ یانک سنر نے جرمنی کے الیگزینڈر زویریو کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6-7 ، 7-6 ، 6-3 اور 6-4 سے شکست دی اور کامیابی کے ساتھ ومبلڈن ٹائٹل کا دفاع کیا ۔
پونے چار گھنٹے تک جاری رہنے والے میچ میں زویریو نے پہلا سیٹ ٹائی بریک پر جیتا، تاہم سنر نے شاندار واپسی کرتے ہوئے اگلے 3 سیٹس اپنے نام کر لیے۔
سنر کو مقابلہ برابر کرنے کیلئے دوسرے سیٹ میں ٹائی بریکر تک محنت کرنا پڑی۔ تیسرے سیٹ میں جرمن پلیئر تین اور چوتھے میں صرف 4 گیمز جیت سکے ۔
یہ یانک سنر کے کیریئر کا مسلسل دوسرا ومبلڈن ٹائٹل ہے۔ انہوں نے گزشتہ سال پہلی بار ومبلڈن جیتا تھا اور اب کامیابی سے اپنے اعزاز کا دفاع بھی کر لیا۔
