0

ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی دوسری کامیابی،کوارٹر فائنل میں جگہ پکی

ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ  میں پاکستان نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں رسائی یقینی بنالی۔

چین کے شہر ہائیکو میں جاری ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے گروپ سی کے اپنے دوسرے میچ میں قازقستان کو 0-3 سے شکست دیکر فتح اپنے نام کی۔

میچ میں پاکستانی ٹیم ابتدا سے اختتام تک مکمل طور پر چھائی رہی اور پاکستان کی جیت کا اسکور 25-14، 25-12 اور 25-9 رہا۔

 گروپ مرحلے میں مسلسل دو فتوحات کے بعد پاکستان نے کوارٹر فائنل کے لیے اپنی جگہ یقینی بنا لی ہے۔ پاکستان اپنا اگلا گروپ میچ منگل کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں