0

ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ: 3 پاکستانی کھلاڑی فائنل میں، گرین شرٹس کا شاندار کھیل

اور اب کھیل کےمیدان سے کچھ اہم خبروں پرایک نظر۔۔
ایشین جونئیر اسکواش چیمپئن شپ میں 3 پاکستانی کھلاڑی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔پاکستانی کھلاڑیوں نعمان احمد خان، ریان خلیل اور ماہ نور علی نے اپنے اپنے مقابلوں میں کامیابی حاصل کی۔وائز انڈر 15 سیمی فائنل میں پاکستان کے ریان خلیل نے ملائیشیا کے جولیئس لی ہو کو اسٹریٹ گیم میں شکست دی،بوائز انڈر 17 سیمی فائنل میں نعمان خان نے ہم وطن محمد عمیر عارف کو 1-3 سے ہرا دیا۔گرلز انڈر 15 سیمی فائنل میں پاکستان کی ماہ نور علی نے ہانگ کانگ کی تانگ چن سو کو شکست دی۔

اور۔۔۔ فرنچ اوپن میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، ٹورنامنٹ کی مینجمنٹ نے کتے کو ایکریڈیٹیشن کارڈ جاری کردیا۔عالمی نمبر ایک ارینا سبالینکا کے کتے ’ایش‘ کو فرنچ اوپن کی انتظامیہ نے خصوصی ایکریڈیٹیشن کارڈ جاری کیا۔’ایش‘ فرنچ اوپن کی تاریخ میں ایکریڈیٹیشن کارڈ حاصل کرنے والا پہلا کتا ہے۔فرنچ اوپن میں ’ایش‘ اپنے ایکریڈیٹیشن کارڈ کے ساتھ پریکٹس سیشن سمیت باقی ایکٹیویٹی میں ارینا سبالینکا کے ساتھ جاتا ہے

آخرمیں ذکرکریں گے۔۔معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی اس تصویر کی جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے،،انہوں نے فٹبالر کریم بینزیما کی خانہ کعبہ میں طواف کی ویڈیو ری پوسٹ کر دی۔کریم بینزیما کی طوافِ کعبہ کی ویڈیو پر رونالڈو کے ری پوسٹ نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی،،رونالڈو نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ویڈیو اپ لوڈ کی۔ سعودی لیگ میں آنے کے بعد رونالڈو روایتی سعودی لباس میں کئی بار نظر آ چکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں