0

**ایک لائن ٹائٹل:** پاکستان ویمنز انڈر 19 سیریز، اسکواش میں بھارت شکست سے دوچار، اور Nida Dar کی قومی کرکٹ میں واپسی کا اعلان۔

اوراب کھیل کےمیدان سے کچھ خبریں۔۔۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بتایا ہے کہ جنوبی افریقا ویمنز انڈر 19 ٹیم جولائی میں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔پی سی بی کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا ویمنز انڈر 19 ٹیموں کے درمیان 5 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔سیریز 14 سے 24 جولائی تک نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلی جائے گی۔پی سی بی نے بتایا ہے کہ جنوبی افریقا ویمنز انڈر 19 ٹیم 10 جولائی کو کراچی پہنچے گی۔پی سی بی کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمز 11 سے 13 جولائی تک نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی جب کہ سیریز کے ٹی 20 میچز 14، 17، 19، 22 اور 24 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔ پی سی بی نے بتایا ہے کہ سیریز اے سی سی ویمنز ٹی 20 ایشیاء کپ اور آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں میں معاون ثابت ہو گی۔

ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔پاکستان کی ایک نہیں بلکہ دونوں ٹیمز نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔نور زمان اور ناصر اقبال نے بھارت کے راہول بیتھا اور سورج کمار کو 0-2 سے شکست دی جب کہ دوسری ٹیم محمد حمزہ خان اور محمد عاصم خان نے ہانگ کانگ کی جوڑی کو 0-2 سے ہرا دیا۔ سراوک، ملائیشیا کے کوارٹر فائنل مقابلے آج کھیلے جائیں گے۔
سابق کپتان پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ندا ڈار نے پاکستان کرکٹ میں واپسی کا اعلان کردیا۔نامور آل راؤنڈر نے سوشل میڈیا پیغام میں اپنی واپسی کا اعلان کیا جس میں انہوں نے ٹیم کےلیے اپنی دستیابی کے بارے میں بتایا۔ ندا ڈار کا کہنا تھا کہ اپنا فوکس بڑھانے اور اسٹرینتھ کی بحالی کے لیے وقت لینے کے بعد اب میں ایک بار پھر پاکستان ٹیم کے لیے دستیاب ہوں۔انہوں نے پیغام میں تحریر کیا کہ مجھے کرکٹ میں واپسی کا اعلان کر کے بڑی خوشی ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں