بھارتی کامیڈین اور بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی اور ان کی اہلیہ مہزبین کوٹ والا کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔
کامیڈین نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اس خوش خبری کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔
منور فاروقی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘گھر میں برکت آئی ہے، الحمداللہ۔’
اس کے ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔
اضح رہے کہ منور فاروقی نے 2024 میں میک اپ آرٹسٹ مہزبین کوٹ والا سے دوسری شادی کی تھی۔
اس سے قبل ان کی شادی جیسمین سے ہوئی تھی جس سے ان کا ایک بیٹا میکائل ہے جب کہ مہزبین کی بھی ایک بار شادی ہوچکی ہے اور پہلی شادی سے ان کی ایک بیٹی سمیرا ہے۔
