آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں شرکت مشکوک ہے جس کے باعث جوش انگلس مہمان ٹیم کپتانی کے مضبوط امیدوار ہیں۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 30 مئی کو راولپنڈی میں شیڈولڈ ہے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل کے دوران مچل مارش کو ٹخنے کی انجری ہوئی تھی اور وہ طویل لیگ کے باعث تھکاوٹ کا شکار ہوئے تھے، جس کے باعث ان کی پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں شرکت مشکوک ہے۔اب مچل مارش کی جگہ جوش انگلس کے ون ڈے سیریز میں قیادت کرنے کا امکان ہے کیونکہ پیٹ کمنز اور ٹریوس ہیڈ آئی پی ایل میں مصروف ہیں اور وہ ون ڈے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔مچل مارش کی عدم دستیابی میں اولی پیک کے انٹرنیشنل ڈبیو کا امکان ہے۔تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 30 مئی کو راولپنڈی میں شیڈولڈ ہے جبکہ دو اور چار جون کو میچز لاہور میں ہوں گے۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ادارے کے ایک سینئر عہدیدار کو ہراسمینٹ کے الزام میں ملازمت سے برطرف کردیا۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائض سینئر عہدیدار کو ایک خاتون ریفری کی شکایت کے بعد برطرف کیا گیا۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سی او او شاہد نیاز کھوکھر نے بتایا کہ پی ایف ایف میں کسی قسم کی ہراسمینٹ برداشت نہیں کی جائے گی، فیفا اور اے ایف سی کی گائیڈ لائنز کے تحت معاملے کی تحقیقات کے بعد برطرفی کا فیصلہ کیا گیا۔
نامور مصری فٹ بالر محمد صلاح نے 9 سال بعد فٹ بال کلب لیورپول کو الوداع کہہ دیا۔ محمد صلاح نے انگلش کلب کو نہ صرف پریمیر لیگ ٹائٹل جتوایا بلکہ چیمپئنز لیگ ٹائٹل سمیت ٹیم کی کئی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا۔اسٹرائیکر محمد صلاح لیورپول کے لیے اپنے آخری میچ میں برینٹ فورڈ کے خلاف ایکشن میں نظر آئے۔ ۔