0

رواں برس اکتوبر نومبر میں پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی سہ ملکی ون ڈے سیریز کا انعقاد یقینی ہو گیا۔

سب سے پہلے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی سالانہ ٹی ٹونٹی رینکنگ کی بات کریں گے،،جس میں پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔ٹی 20 ٹیم کی سالانہ رینکنگ میں ابتدائی 7 ٹیموں کی پوزیشن برقرار رہی، 1 پوائنٹ کی کمی کے باوجود ورلڈچیمپئن بھارت پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔آئی سی سی درجہ بندی میں انگلینڈ دوسرے، آسٹریلیا تیسرے، نیوزی چوتھے، جنوبی افریقا پانچویں، پاکستان چھٹے اورویسٹ انڈیز کی ٹیم 7 ویں نمبر پر برقرار ہے۔سری لنکن ٹیم 6 پوائنٹس کی کمی کے بعد 8 ویں سے 9 ویں نمبر پر چلی گئی ہے جبکہ بنگلادیش کی ٹیم 1 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 8 ویں پوزیشن پر آگئی ہے۔ افغانستان کی ٹیم 10 ویں، زمبابوے 11 ویں اور آئرلینڈ کی ٹیم 12 ویں نمبر پر موجود ہے۔آئی سی سی ویمنز ٹی 20 کی سالانہ رینکنگ میں پہلی 10 پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔آسٹریلیا پہلے، انگلینڈ دوسرے، بھارت تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، جنوبی افریقا پانچویں، ویسٹ انڈیز چھٹے، سری لنکا ساتویں اور پاکستانی ٹیم 8 ویں نمبر پر موجود ہے۔

رواں برس اکتوبر نومبر میں پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی سہ ملکی ون ڈے سیریز کا انعقاد یقینی ہو گیا۔ذرائع کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے دورے کے دوران سہ ملکی ون ڈے سیریز کھیلنے کی تصدیق کر دی۔انگلینڈ نے پاکستان میں سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے پہلے ہی ہامی بھری ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سہ ملکی ون ڈے سیریز کے شیڈول کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔سری لنکا کرکٹ ٹیم نے دورۂ پاکستان میں سہ ملکی ون ڈے سیریز سے قبل 3 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلنے ہیں۔ایف ٹی پی کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 ٹیسٹ پاکستان اور سری لنکا ٹیمیں کھیلیں گی۔
اوربنگلہ دیش میں پاکستان سے محبت کےاظہارکا انوکھااورخوبصورت طریقہ سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہورہاہے خبریہ ہےکہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کے لیے طلبا کا داخلہ مفت کر دیا۔ طلباء ادارے کے کارڈ اور یونیفارم کے ساتھ ٹیسٹ میچز فری دیکھ سکیں گے۔کرکٹ اکیڈمیز کے 15 سال تک کے ٹریننگ کرنے والے بچے بھی مفت میچ دیکھ سکیں گے۔ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 8 مئی سے ڈھاکا میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ سلہٹ میں 16 مئی سے شروع ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں