انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے سیزن کے کوالیفائر ون میں گجرات کے سائے سدھرسن عجیب و غریب طریقے سے آؤٹ ہوگئے۔
رائل چیلنجرز بنگلورو نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنائے جس کے تعاقب میں گجرات ٹائٹنز کی ٹیم 162 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
تاہم سائے سدھرسن نے 9 گیندوں پر 14 رنز بنائے اور عجیب و غریب سے طریقے سے آؤٹ ہوگئے۔
سائے سدھرسن نے جیکب ڈفی کی گیند پر اپنا بیٹ ہی اسٹمپ پر دے مارا، یہ واقعہ اتنا غیرمعمولی تھا کہ بہت سے شائقین کو یہ سمجھنے میں مشکل آئی کہ پہلی بار دیکھنے پر کیا ہوا تھا۔
https://youtube.com/shorts/-HTgPFCwdhY?si=GxqTCYgmRMgRpPOJ
سدھرسن کی وکت اننگز کے تیسرے اوور میں گری، آف سائیڈ کی طرف لینتھ گیند پر کٹ شاٹ کھیلا اور فوری طور پر رن کے لیے بھاگے لیکن بیٹ ان کے ہاتھ سے پھسل کر وکٹ کو جا لگا۔
اس طرح گجرات ٹائٹنز کے اوپنر بیٹر عجیب انداز میں ہٹ وکٹ آؤٹ ہوگئے۔
اوپنر بیٹر کے آؤٹ ہونے کے بعد گجرات کی ٹیم سنبھل نہ سکی اور وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی چلی گئیں اور پاور پلے میں ہی پانچ کھلاڑی پویلین لوٹ گئے جو آئی پی ایل کے پلے آف میں سب سے کم اسکور ہے۔
