0

سلہٹ ٹیسٹ سنسنی خیز مرحلے میں داخل، پاکستان کو جیت کے لیے مزید رنز درکار

اوراب کھیلوں کے میدان سے کچھ خبریں
سلہٹ ٹیسٹ میں پاکستان کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم جیت کے لیے 437 رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہی ہے۔سلہٹ ٹیسٹ میں بنگلادیش کے خلاف قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنالیے ہیں جس کے بعد پاکستان کو جیت کے لیے مزید 229 رنز درکارہیں۔ آج چوتھے دن کا آغاز پاکستانی اوپنر اذان اویس اور عبد اللہ فضل نے کیا مگر 27 کے مجموعی اسکور پر عبد اللہ فضل 6 رنز بنا کر ناہید رانا کا شکار ہوئے، اس کے بعد اذان اویس بھی 41 کے مجموعے 21 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔ دو وکٹ کے نقصان کےبعد بابر اعظم اور شان مسعود نے اچھی شراکت قائم کی تاہم بابر اعظم 52 گیندوں پر 47 رنز بنا کر تیج الاسلام کا شکار بن گئے جبکہ شان مسعود 71 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ واضح رہے سلہٹ ٹیسٹ میں بنگلا دیش نے پہلی اننگز میں 278 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان ٹیم 232 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور 46 رنز کے خسارے میں چلی گئی۔بنگلادیشی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 390 رنز بنائے اور 46 رنز کی برتری کے ساتھ پاکستان کو جیت کے لیے 437 رنز کا ہدف دیا۔

ناظرین آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کا آغاز بھارت سے کرنے کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں ،، پہلا میچ دسمبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا، بی بی ایل سیزن کے پہلے میچز کی میزبانی چنئی کرے گا ، جس کیلئے کام شروع کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کو تامل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن اور بھارتی بورڈ کے جانب سے مثبت فیڈ بیک ملا ہے، کرکٹ آسٹریلیا نے بی بی ایل کے افتتاحی میچ کے لیے چنئی کے وینیو کا انتخاب کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کرکٹ آسٹریلیا کے 5 رکنی وفد نے چنئی میں ایک میٹنگ میں حصہ لیا تھا، آسٹریلوی وفد نے آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز کا آخری ہوم میچ بھی دیکھا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وفد نے وینیو کی ریکی مکمل کر لی ہے، تاہم حکومتی سطح پر ابھی معاملات طے ہونا باقی ہیں ، جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں