0

شاہد آفریدی کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا میں بحث چھڑ گئی، بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز سیریز میں کامیابی کے عزم کا اظہار کیا، جبکہ جو روٹ کی دوبارہ انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کی قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں۔

کبھی متنازعہ بیانات توکبھی سیاستدانوں کی حمایت ، شاہدآفریدی ہمیشہ کسی نہ کسی حوالےسےخبروں میں رہتے ہیں ،،ناظرین ۔۔۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئے ہیں اور اس بار ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ہجوم کے درمیان سے گزرتے ہوئے ایک مداح کو اپنے قریب آنے پر پیچھے دھکا دیتے دکھائی دیے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد آفریدی سیکیورٹی کے حصار میں آگے بڑھ رہے تھے کہ اسی دوران ایک نوجوان مداح نے ان کے قریب آنے کی کوشش کی، جس پر آفریدی نے اسے ہاتھ سے پیچھے دھکیل دیا۔ویڈیو کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔کئی صارفین نے شاہد آفریدی کے رویے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں مداح کے ساتھ نرم رویہ اختیار کرنا چاہیے تھا۔بعض افراد نے شاہد آفریدی سے معذرت کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے، دیگر صارفین نے بھی اس واقعے پر تنقیدی تبصرے کیے ہیں۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بطور ٹیم ہم ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے تیار ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں بابر اعظم نے کہا کہ سیریز کیلئے دو ماہ سے تیاری کر رہے ہیں، تیاری کافی اچھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پلیئرز نے اپنی صلاحیتوں اور فٹنس پر کافی محنت کی ہے۔کوشش کریں گے کہ اچھے رزلٹ دیں۔کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم نے کہا کہ پریشر نہیں ہے، نئی ذمہ داریوں سے اور اعتماد ملا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ پلیئرز سے وننگ پرفارمنس لی جائیں۔

اور۔۔ اسٹار بلے باز جو روٹ کو ایک بار پھر انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی ملنے کا امکان ہے۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ کے بعد جو روٹ کو کپتان مقرر کیا جاسکتا ہے۔ وہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے کپتانی کا عہدہ سنبھالیں گےمیڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ جو روٹ اگلے سال ایشز سیریز تک کپتان برقرار رہ سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں