فٹبال ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو رات سونے کا دینے کے لیے میکسیکو کے شائقین نے ہوٹل کے باہر رات بھر شور شرابا کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کے اہم ناک آؤٹ میچ سے قبل میکسیکو کے سیکڑوں شائقین نے انگلینڈ کی ٹیم کے ہوٹل کے باہر جمع ہو کر موسیقی، ڈھول، ٹرمپٹ اور آتش بازی کے ذریعے کھلاڑیوں کی نیند خراب کرنے کی کوشش کی۔
رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود شائقین نے ہوٹل کے باہر نعرے بازی کی، جبکہ ایک گروپ نے ڈھول اور ٹرمپٹ بجا کر شور مچایا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں شائقین کو قریبی پل سے آتش بازی کرتے اور جشن مناتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ایک میکسیکن شائق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انہیں امید ہے انگلینڈ کے کھلاڑی “میکسیکن موسیقی سے لطف اندوز ہوں گے”۔
اس سے قبل بھی میکسیکو کے شائقین نے ایکواڈور کی ٹیم کے خلاف میچ سے پہلے ان کے ہوٹل کے باہر اسی نوعیت کا شور مچا کر کھلاڑیوں کو پریشان کرنے کی کوشش کی تھی۔
