0

فیفا ورلڈکپ:گولڈن بوٹ کی ریس، کیا میسی آج ایمباپے کو پیچھے چھوڑ پائیں گے؟

کیا ارجنٹینا کے لیونل میسی آج اسپین کے خلاف فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں فرانس کے ایمباپے کو پیچھے چھوڑ  پائیں گے؟

ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان آج  فیفا ورلڈ کپ کا فائنل میچ کھیلا جائے گا، جس میں فٹبال چیمپئن ٹیم سمیت گولڈن بوٹ کے حقدار کھلاڑی کا فیصلہ بھی ہوگا۔

فرانس کے ایمباپے نے 10گول کے ساتھ ٹورنامنٹ مکمل کیا جبکہ میسی نے ٹورنامنٹ میں اب تک 8 گول اسکور کیے ہیں۔

میسی کو ایمباپے سے آگے نکلنے کیلئے آج فائنل میں 3گول اسکور کرنے ہوں گے، اگر گول پر مقابلہ برابر رہا تو گولڈن بوٹ کا فیصلہ زیادہ اسسٹس کے ٹائی بریکر پر ہوگا۔

اس وقت دونوں ایمباپے اور میسی کے اسسٹس کی تعداد 4، 4 ہے، اگر میسی نے 2 گول کیے تو انہیں ایک گول میں اسسٹ کا کردار بھی ادا کرنا ہوگا اور اگر گولز اور اسسٹ دونوں برابر ہوئے تو جس پلیئر نے کم منٹ کھیلے ہوں گے اس کو برتری ملے گی۔

فرانس کے ایمباپے نے پورے ٹورنامنٹ میں 769 منٹ کھیلے ہیں جبکہ میسی اب تک 712 منٹ کھیل چکے ہیں، فائنل مکمل کھیلنے پر ان کے منٹ زیادہ ہو جائیں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں