0

فیفا ورلڈکپ: آسٹریا 72 سال میں پہلی مرتبہ ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچ گیا، ایران ورلڈکپ سے باہر

فٹبال ورلڈکپ میں الجزائر اور آسٹریا کی ٹیمیں راؤنڈ آف 32 کے لیے کوالیفائی کرگئیں جب کہ ایران ایونٹ سے باہر ہوگیا۔

آسٹریا کی ٹیم 72 سال میں پہلی مرتبہ میگا ایونٹ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچی ہے، جہاں اس کا مقابلہ اسپین کے خلاف ہوگا۔

اس کے علاوہ ناک آؤٹ راؤنڈ میں الجزائر کا مقابلہ سوئٹرزلینڈ سے ہوگا۔ الجزائر اور آسٹریا کا میچ برابر ہونے کی وجہ سے بہتر گول ریٹ اور ڈیفنس ریٹ کی بنیاد پر الجزائز کی ٹیم راؤنڈ آف 32 کے لیے کوالیفائی کر گئی جبکہ ایران کی ٹیم ورلڈکپ سے باہر ہوگئی۔

ادھر ارجنٹینا نے اُردن کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی، ارجنٹینا کی جانب سے گول گیوانی ، مارٹینز اور میسی نے کیا۔

اُردن کا گول موسیٰ ال تماری نے اسکور کیا، ارجنٹینا نے گروپ کے تینوں میچز جیت کر 9 پوائنٹس حاصل کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں