0

فیفا ورلڈکپ: آسٹریلیا کو شکست، امریکا 96 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ مسلسل 2 میچز جیتنے میں کامیاب

فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ ڈی کے میچ میں امریکا نے آسٹریلیا کو 0-2  سے شکست دے دی، میگا ایونٹ کی 96 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکن ٹیم 2  مسلسل میچز جیتنے میں کامیاب ہوئی۔

سیٹل میں کھیلے گئے میچ میں امریکی ٹیم کا گیند پر قبضہ 63 فیصد رہا ، اُن کےکھلاڑیوں نے وقفے وقفے سے آسٹریلیا کے گول پر حملے کیے۔

ایسے ہی ایک حملے کےنتیجے میں اُن کو برتری گیارہویں منٹ میں ہی مل گئی جب آسٹریلوی کھلاڑی کیمرون برجس نے گیند اپنے ہی جال میں پہنچادی۔

اسی ہاف کے آخری لمحات میں ایلکس فری مین نے گول کرکے ٹیم کی برتری 0-2  کردی۔

دوسرے ہاف میں دونوں جانب سے حملے ہوئے ضرور مگر کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی۔ یوں امریکا نے میچ 0-2 سے جیتا۔

فٹبال ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ امریکا نے ایونٹ کے 2 مسلسل میچز میں فتح حاصل کی۔

امریکی ٹیم فیفا ورلڈکپ 2026 میں مجموعی طور پر 6 پوائنٹس کے ساتھ اپنے گروپ میں سرفہرست ہوگئی اور اگلے مرحلے میں پہنچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں