فٹبال ورلڈکپ 2026 کی فاتح ٹیم اسپین وطن واپس پہنچ گئی۔جہاں اس کاپرتپاک استقبال کیاگیا،،فٹبال ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے طیارے نے اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں لینڈ کیا، اسپین ٹیم کےکپتان روڈری ورلڈکپ ٹرافی ہاتھوں میں تھامےطیارے سے نکل اور ان کے چہرے پر خوشی دیدنی تھی۔اسپین ٹیم کے ہیڈ کوچ لوئس ڈی لا فوئنٹے اوراسپین فٹبال فیڈریشن کے صدر رافیل لوزان بھی ٹیم کےساتھ تھے۔فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں اسپین نے دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو 0-1 سے شکست دے کر دوسری بار ورلڈکپ جیت لیا۔نیویارک میں کھیلے گئے فیصلہ کن معرکے میں اسپین کی ٹیم چھائی رہی اور دنیائے فٹبال پر آئندہ 4 سال کی حکمرانی قائم کرلی۔
دوسری جانب فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو شکست دے کر دوسری بار ورلڈکپ جیتنے والی اسپین کی ٹیم پر ڈالروں کی بارش ہوگئی۔ورلڈ کپ 2026 کی فاتح ٹیم اسپین کو 5کروڑ ڈالر کی انعامی رقم ملی۔ پچھلے ایڈیشن کی فاتح ٹیم کو 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دی گئی تھی۔فیفا ورلڈ کپ رنر اپ ٹیم ارجنٹینا کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملی۔اس کے علاوہ تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم انگلینڈ کو 2 کروڑ 90 لاکھ اور چوتھے نمبر کی ٹیم فرانس کو 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز ملے۔اعلامیے کے مطابق 2026 فیفا ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 65 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی گئی۔2022 کے فیفا ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 44 کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی گئی تھی۔
اور۔۔۔ ورلڈ کپ 2026ء کے بعد فیفا نے نئی رینکنگ جاری کردی، عالمی چیمپئن اسپین نے ارجنٹینا سے پہلی پوزیشن چھین لی۔نئی رینکنگ کے مطابق اسپین ایک درجے ترقی کے بعد پہلی پوزیشن پر آگیا، جبکہ ارجنٹینا ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی فیفا کے مطابق فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر موجود ہے، برازیل اور مراکش کی ٹیمیں ایک، ایک درجہ ترقی پا کر بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر آگئیں۔
ایران جنگ پر ٹرمپ کو بڑا جھٹکا، ایوانِ نمائندگان کا بڑا فیصلہ!
آئی سی سی رینکنگ میں بڑی ہلچل، شبمن گل کی حکمرانی برقرار!
ریٹائرمنٹ کے بعد میسی کا دھماکے دار کم بیک!
بوٹسی ڈیرنگٹن کا منفرد کارنامہ، 12 ڈزنی تھیم پارکس کا سفر مکمل
چین کی سفارتی کوششیں تیز، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے پر زور
سعودی عرب یمن سرحد پر کشیدگی میں اضافہ، امریکا نے شہریوں کو خبردار کر دیا
مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے حملے کی کوشش، پاکستانی عوام میں شدید تشویش
ایرانی حملوں سے خلیج میں امریکی تنصیبات کو بھاری نقصان، اہم انکشاف
انعام بٹ کا مؤقف تسلیم، آنکھ کی دوا ممنوعہ قوت بخش دوا نہیں تھی
آبنائے ہرمز میں بڑا دھماکا، بارودی سرنگ سے ٹکرا کر آئل ٹینکر تباہ