0

فیفا ورلڈکپ فائنل سے قبل نیویارک میں ایئر کوالٹی الرٹ جاری، میسی گولڈن بوٹ کی دوڑ میں برقرار، جبکہ آئی سی سی نے محمد نواز پر اینٹی ڈوپنگ خلاف ورزی پر پابندی عائد کر دی۔

کھیلوں کی دنیا سے کچھ خبروں پر ایک نظرڈالتے ہیں،،اورسب سے پہلے بات کرتےہیں فیفاورلڈکپ کی ،،جس کے فائنل سے قبل نیو یارک میں ایئر کوالٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے،،بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیو یارک اور نیو جرسی کے آفیشلز نے ایئر کوالٹی ہیلتھ الرٹ جاری کیا ہے۔یہ الرٹ ورلڈ کپ فائنل سے قبل جنگلات میں لگنے والی آگ کے دھوئیں کے باعث جاری کیا گیا۔
فٹ بال ورلڈکپ سے جڑی ایک اور خبریہ ہےکہ ،، ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی اب فیفا ورلڈ کپ کے گولڈن بوٹ کے کافی قریب پہنچ گئے ہیں لیکن اسے حاصل کرنے کے لیے انہیں اب بھی بہت محنت کرنی پڑے گی۔فیفا ورلڈ کپ کے گولڈن بوٹ کے ایوارڈ کو حاصل کرنے کی دوڑ میں لیونل میسی کے علاوہ فرانس کے کائلیان ایمباپے اور اسپین کے میکیل اویار زبال بھی شامل ہیں۔ اگرچہ فرانس کی ٹیم سیمی فائنل میں اسپین سے شکست کے بعد ورلڈ کپ سے باہر ہو چکی ہے لیکن اگر کائلیان ایمباپے انگلینڈ کے خلاف تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے جانے والے میچ میں ایک یا اس سے زائد گول کرتے ہیں تو وہ اب بھی گولڈن بوٹ جیت سکتے ہی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے آل راؤنڈر محمد نواز کو اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر سزا سنا دی۔محمد نواز نے پہلے ہی خلاف ورزی کا اعتراف کر لیا تھا اور رضاکارانہ معطلی اختیار کر لی تھی۔آئی سی سی کے مطابق کرکٹر محمد نواز پر 3 مہینے کے لیے پابندی عائد کی گئی، یہ پابندی یکم مئی تک تھی۔محمد نواز کے 7 فروری سے یکم مئی تک کے تمام میچز کے ریکارڈز ڈس کوالیفائیڈ قرار دیے گئے جو کہ نیدرلینڈز کے خلاف میچز سے شروع ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں