0

**فیفا ورلڈ کپ سیمی فائنلز کا آج سے آغاز، جبکہ پاکستان انڈر 18 ایشین والی بال چیمپئن شپ میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے گروپ ٹاپ کر گیا۔**

کھیلوں کی دنیا سے خبروں میں سب سے پہلے بات کریں گے فیفاورلڈ کپ کی جو اپنے اختتام کی طرف چل پڑاہے،،ناظرین ۔۔ورلڈکپ فٹبال کا پہلا سیمی فائنل اسپین اور فرانس کے درمیان آج کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے شروع ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا اور انگلینڈ کی ٹیمیں بدھ کی رات 12 بجے مد مقابل ہوں گی۔فٹبال کے عالمی میلے میں شریک 48 میں سے 44 ٹیموں کا سفر تمام ہوگیا، اب مقابلہ ہے ان چار ٹیموں کے درمیان جو پہلے بھی ورلڈ کپ ٹائٹل جیت چکی ہیں۔فٹبال ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں دو مرتبہ ٹائٹل جیتنے والی فرانس کی ٹیم 2010 کی چیمپئن اسپین کے مد مقابل ہوگی۔ فرانس کی ٹیم کو رواں سیزن کے مشترکہ ٹاپ اسکورر اور مجموعی طور پر ورلڈکپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے دوسرے کھلاڑی کلیان ایمباپے کی خدمات حاصل ہوں گی۔ یہی نہیں فرانس کو ایمباپے کے علاوہ رواں ایونٹ میں ہیٹ ٹرک کے ساتھ پانچ گول کرنے والے عثمان ڈیمبیلے کی خدمات بھی حاصل ہوں گی۔جہاں فرانسیسی ٹیم کا اٹیک بہت پُرجوش ہے وہاں اسپین کا دفاع بھی بہت مضبوط ہے۔ہسپانوی ٹیم میں شامل اسٹرائیکر مائیکل اویارزبیل بھی کبھی بھی خطرے کی گھنٹی بجا سکتے ہیں جو اب تک میگا ایونٹ میں چار گول کر چکے ہیں۔ڈیلاس اسٹیڈیم میں ہونے والا پہلا سیمی فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق 14 جولائی پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے کھیلا جائے گا۔ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن اور تین مرتبہ کی ٹائٹل ہولڈر ارجنٹینا کا مقابلہ 1966 کی عالمی چیمپئن انگلینڈ سے ہوگا۔ یہ میچ بدھ کی رات 12 بجے نشر ہوگا۔
اور۔۔۔۔۔ پاکستان نے ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں تھائی لینڈ کو بھی شکست دے دی اور گروپ مرحلے میں ناقابلِ شکست رہا۔پاکستان نے اے وی سی ایشین بوائز انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ 2026ء میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے اپنے آخری گروپ میچ میں تھائی لینڈ کو 0 – 3 سے شکست دے کر ’گروپ سی‘ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔چین کے شہر ہائیکو میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو 19-25، 19-25 اور 23-25 سے شکست دی۔قومی ٹیم نے ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی اور پورے گروپ مرحلے میں ایک بھی سیٹ نہیں ہارا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں