0

ورلڈ کپ میں سنسنی خیز صورتحال، قطر ایونٹ سے باہر ہوگیا، کینیڈا نے اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی جبکہ جرمنی نے مصروف شیڈول پر سوال اٹھا دیے۔

کھیلوں کی خبروں کا آغاز ۔۔۔فیفاورلڈ کپ سے کریں گے
ناظرین۔۔فٹبال ورلڈکپ 2026 سے اب تک 6 ٹیمیں باہر ہو چکی ہیں۔گروپ بی کے میچ میں بوسنیا ہرزیگوینا نے قطرکو 1-3 سے شکست دی جس کے بعد بوسنیا ہرزی گوینا کی ٹیم گروپ بی میں تیسری پوزیشن پر آگئی، جب کہ قطرکی ٹیم فٹبال ورلڈکپ سے باہر ہوگئی۔قطر سمیت اب تک 6 ٹیمیں ورلڈکپ 2026 سےباہر ہو چکی ہیں، قطر 2022 ورلڈکپ کا میزبان اور 2 مرتبہ ایشین چیمپئن رہ چکاہے۔دوسری جانب سوئٹزرلینڈ اور میزبان کینیڈا نے ناک آؤٹ راؤنڈ کیلئےکوالیفائی کرلیا ہے، گروپ بی کےآخری میچز میں سوئٹزرلینڈ نے کینیڈا کو دو ۔ ایک سے ہرایا۔سوئٹزرلینڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ گروپ بی میں سرفہرست ٹیم ہے جبکہ کینیڈا اور بوسنیا کے چار، چار پوائنٹس ہیں تاہم گول اوسط پر سبقت کی وجہ سے کینیڈا نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
دوسری جانب۔۔۔جرمنی کی فٹبال ٹیم کے کوچ جولیان ناگلزمان نے ورلڈ کپ کے شیڈول پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو فائدہ پہنچنے کے بجائے اُلٹا نقصان ہو رہا ہے۔نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جرمنی کو اپنے اگلے ناک آؤٹ میچ کے حریف کا علم مقابلے سے 48 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ہو گا جس سے تیاری کے لیے وقت محدود رہ جاتا ہے۔جرمنی نے اپنے ابتدائی 2 میچز میں کوراساؤ کو 7-1 سے شکست دی جبکہ آئیوری کوسٹ کے خلاف 2-1 سے کامیابی حاصل کر کے گروپ مرحلے سے اگلے مرحلے میں رسائی یقینی بنا لی ہے۔
اور۔۔۔۔ گلگت بلتستان میں کے-6 چوٹی پر برفانی تودہ گرنے سے فرانسیسی کوہ پیما جاں بحق ہو گیا۔الپائن کلب کے مطابق حادثہ گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے کی وادی ہُشے میں پیش آیا، جاں بحق فرانسیسی کوہ پیما تین رکنی بین الاقوامی ٹیم کا حصہ تھا۔الپائن کلب کا کہنا ہے کہ ٹیم کے دیگر دو ارکان تاحال بیس کیمپ واپس نہیں پہنچے ہیں، پولیس اور رضاکاروں پر مشتمل ریسکیو ٹیم علاقے کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں