0

ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ:کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پاکستانی کھلاڑی کی سرزنش، ڈی میرٹ پوائنٹ مل گیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی ) نے پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی گل فیروزہ کی  سرزنش کرتے ہوئے انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا۔ 

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں  پاکستانی کرکٹر گل فیروز ہ کے خلاف آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق گل فیروزہ نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں لیول ون  کی خلاف ورزی کی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ گل فیروزہ نے آؤٹ ہونے کے بعد جارحانہ انداز میں ٹیم ڈگ آؤٹ کے قریب بیٹ اور گلوز پھینکے تھے۔

آئی سی سی کے مطابق گل فیروزہ نے اپنی غلطی کو تسلیم کیا ہے اور ان کو  ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا گیا  ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے پاکستانی ویمنز ٹیم کو 113 رنز سے ہر ایا تھا۔

آسٹریلوی ویمنز ٹیم کے 199 رنز کے جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم 86 رنز بناکر آؤٹ ہوئی،۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں