0

ویڈیو: ایل سلواڈور میں فیفا کیلئے لگائی گئی دیوہیکل فٹبال سڑک پر آگئی

ایل سلواڈور میں فیفا ورلڈکپ کیلئے لگائی گئی ایک ایک دیوہیکل بال سڑک پر آگئی۔

 ایل سلواڈور کے دارالحکومت سان سلواڈور کی سڑکوں پر فیفا کیلئے لگائی گئی ایک بڑی بال کو اچھلتے دیکھا گیا۔

میڈیا رپورٹس بتایا گیا ہے کہ تیز بارش اور آندھی کے باعث دیوہیکل انفلٹیبل فٹ بال اپنے ڈھانچے سے نکل کر سڑکوں پر آگیا تھا جس کے باعث کئی گاڑیاں ٹریفک حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئیں۔

واضح رہے کہ لاطینی امریکی ملک گزشتہ سال کے کوالیفائنگ راؤنڈز میں لگاتار چھ بار ہارنے کے بعد 2026 کے مقابلے کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں