جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو فیفا ورلڈکپ 2026 میں بھی برقرار رکھا۔
کھیلوں کے مقابلوں میں جاپانی شائقین میچ کے بعد اسٹیڈیم کی صفائی کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔
فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں ڈیلاس اسٹیڈیم آرلنگٹن میں نیدر لینڈز کے خلاف میچ کے بعد بھی جاپانی شائقین نے صفائی کرنے کی اپنی روایت کو برقرار رکھا۔
جاپانی شائقین نے اپنے اس اقدام کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ثقافت ہے، میچ کے بعد صفائی کرنا کھلاڑیوں، سپورٹرز اور اسٹیڈیم کو عزت دینے کے برابر ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ یہاں پر آنا ہمارے لیے اعزاز ہے اور ہم یہاں اپنے پیچھے کچرا چھوڑ کر نہیں جانا چاہتے۔
واضح رہے کہ فیفا فٹبال ورلڈکپ میں جاپان اور نیدر لینڈز کے درمیان میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔
