بنگلادیش سے شکست کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو کھری کھری سنادیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ڈانٹتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے لیے کھولو اپنے لیے نہیں جس کے بعد کھلاڑیوں نے ملبہ ایک دوسرے پر ڈالنا شروع کردیا۔
ہیڈ کوچ نے دو ٹوک پیغام میں کہا کہ انفرادی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ٹیم کا بھی سوچنا پڑے گا، انفرادی کارکردگی ضرور دکھائیں لیکن ٹیم کے لیے بھی پرفارمنس دیں۔
انہوں نے کہا کہ سینئر کھلاڑیوں کو اپنی ذمہ داری کا احساس نہیں انہیں ذمہ داری نبھانی چاہیے تھے۔
سرفراز احمد کپتان مسعود کی کپتانی سے بھی خفا ہوگئے اور متعدد فیصلوں پر ناراضی کا اظہار کیا، ہیڈ کوچ کی باتوں پر شان خاموش رہے اور کوئی جواب نہیں دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ سرفراز احمد جلد پی سی بی کو شکست پر اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔
واضح رہے کہ بنگلادیش نے پاکستان کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا، دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو 78 رنز سے شکست دی تھی۔
