0

پاکستان بنگلا دیش ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔ٹرافی کی رونمائی دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے کی اور اس کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے میر پور ڈھاکا میں شروع ہو گا

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے کے کیس میں غلطی تسلیم کر لی۔ڈیوڈ وارنر کے وکیل نے میڈیا کو آسٹریلوی بیٹر کے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیوڈ وارنر نے ڈرنک اور ڈرائیو کو احمقانہ اور لاپروائی تسلیم کر لیا ہے۔وارنر کے وکیل بوبی ہل نے کیس کی سماعت کے موقع پر سڈنی میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوڈ وارنر ڈرنک اینڈ ڈرائیو کیس کی ذمے داری قبول کریں گے، وہ جانتے ہیں کہ ان سے غلطی ہوئی، یہ لاپروائی تھی اور احمقانہ عمل تھا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ 2026ء کے فائنل کی میزبانی بنگلورو سے واپس لے کر احمد آباد منتقل کر دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کرکٹ ایسوسی ایشن اور مقامی حکام کی جانب سے سیاستدانوں اور اراکین کے لیے اضافی پاسز کا مطالبہ کیا گیا تھا جسے بورڈ نے ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت کی اطلاعات نے بھی معاملات کو مزید سنگین بنا دیا ہے جس کے بعد بورڈ نے انتظامی اور حفاظتی مسائل کے پیشِ نظر فائنل احمد آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں