0

پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف تاریخی ون ڈے آغاز، انڈر 18 ہاکی ٹیم کی چین پر شاندار فتح، جبکہ نوواک جوکووچ فرنچ اوپن 2026 سے حیران کن طور پر باہر

وراب کھیل کےمیدان سے کچھ خبریں ۔۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز آج ہو گا۔سیریز کا پہلا ون ڈے میچ آج شام ساڑھے 4 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے، پاکستانی ٹیم ون ڈے کرکٹ میں آج ایک نئی تاریخ رقم کرے گی۔پاکستانی ٹیم 1 ہزار ون ڈے میچز کھیلنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن جائے گی، اس سے قبل آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں 1 ہزار ون ڈے میچز مکمل کر چکی ہیں۔اس سیریز میں پاکستان کی قیادت شاہین شاہ آفریدی جبکہ آسٹریلیا کی قیادت جوش انگلس کریں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 111 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جا چکے ہیں۔مجموعی طور پر پاکستان نے 36 ون ڈے میچز جبکہ آسٹریلیا نے 71 میں کامیابی حاصل کی ہے
انڈر 18 ایشیاء ہاکی کپ کے پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم نے چین کو 3 صفر سے ہرا دیا۔جاپان میں جاری انڈر 18 ہاکی ایشیاء کپ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار آغاز کیا۔میچ کے پہلے کوارٹر میں پاکستانی ٹیم نے 2 گول کیے۔کھیل کے چھٹے منٹ میں محمد عثمان نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جبکہ 5 منٹ بعد عدیل نے گول کر کے پاکستان کی برتری دگنی کر دی۔کھیل کے دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی۔آخری کوارٹر میں سلمان یاسین نے گول کر کے پاکستان کو 3-0 سے کامیابی دلائی۔ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ اتوار کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی۔
اور۔۔۔۔ سابق ٹینس چیمپئن نواک جوکووچ فرنچ اوپن 2026 سے آؤٹ ہوگئے۔فرنچ اوپن میں ایک اور اپ سیٹ اس وقت دیکھا گیا جب سابق چیمپئن نواک جوکووچ فرنچ اوپن 2026 سے آوٹ ہوگئے۔نواک جوکووچ کو برازیل کے 19 سالہ زاو فونسیکا نے 5 سیٹ کے مقابلے میں شکست دی، نوواک جوکوچ ابتدائی 2 سیٹس جیتنے کے بعد بقیہ 3 سیٹس ہار گئے۔برازیل کے 19 سالہ زاو فونسیکا نے نواک جوکو وچ مقابلہ 4۔6

، 4۔6، 6۔3 ، 7۔5 اور 7۔5 سے جیتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں