0

پاکستان کا کرکٹ میں امریکا کی مدد لینے پر غور

پاکستان نے کرکٹ میں امریکا کی مدد لینے پر غور شروع کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کھلاڑیوں کو پاور ہٹنگ کی ٹریننگ کے لیے امریکا بھیج سکتا ہے۔

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کچھ کھلاڑیوں کو امریکا بھیجا جاسکتا ہے جہاں پاور ہٹنگ کے ماہرین موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولر علی رضا کو بھی فٹنس کی بہتری کے لیے امریکا بھیجا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں