کھیل کےمیدان سے کچھ خبروں پرایک نظر۔۔
سب سے پہلے بات کریں گے پاکستانی کرکٹ کی ،،جس کےحوالےسے بڑی خبریہ ہےکہ پاکستان 2027 میں 5 ایک روزہ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرے گا۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان5 ون ڈے انٹرنیشنل میچز 15 سے 26 مئی 2027 تک ساؤتھمپٹن، مانچسٹر، لیڈز، چیسٹر لی اسٹریٹ اور کارڈف میں کھیلے جائیں گے۔سیریز کا پہلا ون ڈے 15 مئی کو ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے 19 مئی کو مانچسٹر، تیسرا ون ڈے 21 مئی کو لیڈز اور دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ 23 مئی کو چیسٹر لی اسٹریٹ میں کھیلا جائے گا جب کہ پانچواں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ 26 مئی کو کارڈف میں ہوگا۔پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز دونوں ٹیموں کے لیے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2027 کی تیاری کا اہم موقع ہوگی۔آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2027، 4 اکتوبر سے 21 نومبر تک جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا، آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم رینکنگ میں پاکستان پانچویں جب کہ انگلینڈ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔پاکستان نے آخری بار 2021 میں تین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے انگلینڈ کا دورہ کیا تھا۔
اورذرانم ہوتویہ مٹی بڑی زرخیزہےساقی ۔۔۔ پاکستانی کوہ پیماؤں نے 27 سال بعد ہندوکش کے تاریخی پھارگام آن پاس کو دوبارہ عبور کر لیا۔5 ہزار 100 میٹر بلند پھارگام آن پاس کی چوٹی پاکستانی ٹیم نے کامیابی سے سر کر لی۔ پھارگام آن پاس کی چوٹی پر پہلی بار خواتین کوہ پیماؤں نے بھی کامیاب رسائی حاصل کی۔چترال کی تین بہنوں مہروش اختر، اسمیل روز اور مدھو شالا اختر نے تاریخی مہم میں حصہ لے کر نئی مثال قائم کر دی۔ٹیم میں کامران خان، مہروش اختر، ثمر خان، نعمان خان، نورالرحمان، ذوہیب خان، عمر خطاب شیرانی، صہنیہ بابر، آمنہ شبیر اور مدیحہ سید بھی شامل تھیں۔مہم خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے تعاون سے اپر چترال میں مکمل کی گئی۔ مہم کے دوران 1975 میں جاں بحق آسٹریا کے کوہ پیما جارج کرونبرگر کی یادگار بھی دریافت کر لی گئی۔
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
قومی ٹیم آئندہ سال 5 ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے انگلینڈ کا دورہ کریگی
امریکا نے ایران کیخلاف ممکنہ کارروائی کے پیشِ نظر مشرقِ وسطیٰ میں خصوصی فوجی دستوں کی تعیناتی شروع کردی
امریکا سعودی عرب سول جوہری معاہدے پر نیتن یاہو کی خاموشی پر اسرائیلی اپوزیشن پھٹ پڑی
فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
سکیورٹی فورسز اور قانون نافذکرنیوالے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گے، فیلڈ مارشل
پاکستان کا مشرق وسطیٰ کے تنازع میں سعودی عرب کو گھسیٹنے کی کوششوں پر تشویش کااظہار
نئی دہلی میں شدید احتجاج اور پرتشددہنگاموں کےبعد وزیراعظم نریندرمودی کوہوش آگیا
جب تک تہران اپنے طرزِ عمل میں تبدیلی نہیں لاتا، اسے ہر گزرتی رات کے ساتھ مزید بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کی ایران کو سخت وارننگ
پاکستان 2027 میں پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرے گا، جبکہ پاکستانی کوہ پیماؤں نے 27 سال بعد تاریخی پھارگام آن پاس کامیابی سے عبور کر لیا۔