0

پہلا ون ڈے: آسٹریلیاکا پاکستان کو جیت کیلئے 201 رنزکا ہدف

تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے  پہلے  میچ  میں  آسٹریلیا  نے  پاکستان کو  جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف  دیا ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی پوری ٹیم 45 ویں اوور میں  200  رنز  پر آؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے میھتیو رن شا نے61، میتھیو شارٹ نے55 رنز بنائے۔میتھیو کوہنمین نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔

 پاکستان کی جانب سے  ڈیبیو کرنے والے عرفات منہاس  نے 32 رنز کے عوض 5  وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ ابرار احمد نے 2 جب کہ  کپتان شاہین آفریدی، سلمان آغا اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

خیال رہےکہ  پاکستان ٹیم نے آج  ون ڈے کرکٹ میں ایک نئی تاریخ رقم  کی ہے، پاکستان ایک ہزار ون ڈے میچز کھیلنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا اور بھارت ایک ہزار ون ڈے میچز مکمل کرچکے ہیں۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھا پاکستانی ٹیم ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں آج اپنا ہزارواں میچ کھیل رہی ہے، پاکستان کیلئے ہزارویں میچ میں شرکت اور کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم کیلئے یہ تاریخی موقع ہے، کوشش کریں گے کہ عمدہ پرفارمنس پیش کریں اور میچ میں کامیابی حاصل کریں۔

پہلے ون ڈے کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون

قومی ٹیم میں شاہین آفریدی کپتان، صاحبزادہ فرحان، معاذصداقت، بابراعظم، غازی غوری وکٹ کیپر، سلمان علی آغا اور عبد الصمد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شاداب خان، عرفات منہاس، حارث رؤف اور ابراراحمد بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ نوجوان کھلاڑی عرفات منہاس اپنا ون ڈے ڈیبیو کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں