0

پے درپے شکستوں کے بعد بھارتی ٹیم میں بھونچال، بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان

جنوبی افریقا، آئرلینڈ اور پھر انگلینڈ کے خلاف پے درپے شکستوں کے بعد ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بھارتی ٹیم میں بھونچال پیدا ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں اکھاڑ پچھاڑ ہونے کا امکان ہے، ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے کوچنگ اسٹاف کا اہم رکن فارغ کیے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ مسلسل شکستوں کے بعد بھارتی ٹیم کے ڈریسنگ روم کا ماحول کشیدہ ہے، جنوبی افریقا کے خلاف وائٹ واش کے بعد ڈریسنگ روم میں دراڑیں آچکی ہیں، گزشتہ کئی مہینوں سے ڈریسنگ روم کا ماحول اچھا نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گوتم گمبھیر کے کوچنگ اسٹاف کے اہم رکن کا آئی پی ایل کی ٹیم جوائن کرنے کا امکان ہے، سپورٹ اسٹاف کے ایک اور رکن کے بھی جانے کا امکان ہے۔

سلیکٹرز اور کوچنگ اسٹاف کے درمیان اختلافات نے معاملات کو مزید پیچیدہ کردیا ہے، انگلینڈ کےخلاف سیریز کے بعد بھارتی بورڈ کا اہم جائزہ اجلاس ہوگا جس میں بھارتی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیکرٹری بی سی سی آئی دیواجیت سائیکا ٹیم کی ناکامیوں پر بورڈ کی ریویو میٹنگ کا کہہ چکے ہیں، ریویو میٹنگ میں بھارتی ٹیم کی ناکامیوں کی وجوہات کا تعین کیا جائےگا۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقا سے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کے بعد بھارت کو آئر لینڈ نے بھی دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کیا اور اب انگلیڈ کے خلاف 5 میچوں کی سیریز میں بھی بھارت تین صفر کے خسارے کے ساتھ سیریز سے ہاتھ دھو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں