سابق آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر نے شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے کا جرم قبول کرلیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال اپریل میں شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے پر ڈیوڈ وارنر کو سڈنی میں چارج کیا گیا تھا جس کی تصدیق رینڈم ٹیسٹ کے ذریعے کی گئی۔ڈیوڈ وارنر کے وکیل نے عدالت کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا کہ وارنر نے جرم قبول کیا ہے تاہم 18 اگست کو سماعت کے دوران ڈیوڈ وارنر کو سزا سنائی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس چارج کی کم سے کم سزا 6 ماہ کے لیے ڈرائیونگ کے لیے نااہل ہونا، 2200 آسٹریلوی ڈالرز جرمانہ اور 9 ماہ کے لیے جیل کی سزا بھی شامل ہے۔
اور۔۔۔۔ فیفا نے ورلڈ کپ فٹبال فائنل کے اختتام پر ہونے والے ناخوشگوار واقعات پر ارجنٹینا کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ڈسپلنری اور اخلاقیاتی پراسیکیوٹر مقرر کر دیا ہے جو فائنل میچ کے بعد کے واقعات کا جائزہ لے گا۔رپورٹ کے مطابق جھگڑے میں ملوث کسی بھی کھلاڑی یا کوچ کو معطلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور ارجنٹائن فٹ بال ایسوسی ایشن پر جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔دنیابھرمیں سوشل میڈیا پر دو کروڑ30 لاکھ افرا د نے آن لائن پٹیشن کےذریعے مطالبہ کیاہےکہ غیراخلاقی اور برے روئیے پر ارجنٹینا کوہمیشہ کیلئے فیفا ورلڈکپ سے باہرنکال دیاجائے فیفا کی ڈسپلنری کمیٹی نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں
ناظرین۔۔ ہسپانوی فٹبال لیگ کے صدر خاویر تیباس نے فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو سے فوری استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی مقابلوں میں مسلسل توسیع کرکے فٹبال کی صنعت کو تباہ کر رہے ہیں۔اطالوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں خاویر تیباس نے کہا ہے کہ 2030ء کے ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 48 سے بڑھا کر 64 کرنے کی تجویز بے معنی ہے، ورلڈ کپ اہم ایونٹ ضرور ہے لیکن پوری فٹبال دنیا صرف اسی کے گرد نہیں گھوم سکتی۔انہوں نے کہا کہ انفینٹینو کا وقت ختم ہو چکا ہے تاہم انہیں فیفا کے نظام اور رکن فیڈریشنز کی حمایت حاصل ہے، اسی لیے ان کے خلاف کوئی مضبوط امیدوار سامنے نہیں آتا۔
ایران اور امریکا جنگ کےگیارہ روز۔۔امریکا ایران کےمختلف شہروں پر بم برسانے میں مصروف ۔۔ایران نےخلیجی ممالک میں موجود امریکی تنصیبات کو مسلسل نشانے پررکھ لیا۔۔۔
پاکستانی کوہ پیماؤں نے 27 سال بعد ہندوکش کے تاریخی پھارگام آن پاس کو عبور کر لیا
پاکستانی فٹبالر عبداللہ اقبال نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ڈیبیو کر لیا
امریکا: طاقت کے ایوانوں میں خاموش مگر خطرناک بحران سر اٹھانے لگا
امریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم سے ملاقات، شہباز شریف کا خلیج میں حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار
آبنائے ہرمز اور باب المندب کی بندش، پاکستان نے تیل کے متبادل ذرائع تلاش کرنا شروع کردیے
فتنہ الخوارج کی سہولتکاری میں ملوث خود ساختہ مفتی ظفریاب گرفتار
پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو خطرہ قومی سلامتی کیخلاف خطرہ تصور کیا جائیگا، پاکستان نے حوثیوں کو خبردار کردیا
فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، دو خواتین خودکش بمبار گرفتار