0

کرسٹیانو رونالڈو کی ’’بسم اللہ‘‘ ویڈیو اور انگلینڈ ویمن ٹیم کی فائنل میں رسائی آج کھیلوں کی دنیا کی سب سے بڑی سرخیاں بن گئیں۔

کھیلوں کی دنیا سے خبروں کےساتھ حاضرہیں ،سب سےپہلے بات کریں گے۔۔
بسم اللہ الرحمان الرحیم کی ،،جو پرتگالی سٹارفٹ بالر رونالڈونے گول کرنےسے پہلے پڑھی اور جو اس وقت دنیا بھرمیں وائرل ہورہی ہے،،،ناظرین ۔۔ فیفا ورلڈ کپ میں پُرتگال کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا تاہم میچ میں رونالڈو بسم اللہ کی ویڈیو سب کی توجہ کا مرکز بن گئی فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں سب کی نظریں پرتگال کے میچ پر لگی ہوئی تھیں اور رونالڈو نے اپنی ٹیم کو فتح دلانے کے ساتھ پری کوارٹر فائنل میں پہنچا کر شائقین کی خواہش کو حقیقت کا روپ دے دیا۔تاہم اب سب کی توجہ کا مرکز اسٹار فٹبالر اور پرتگالی کپتان کرسٹیانو رونالڈو کی وہ ویڈیو ہے، جس میں وہ پنالٹی کِک سے قبل زیر لب ’’بسم اللہ‘‘ پڑھتے دکھائی دیے اور پھر اس پنالٹی پر شاندار کِک لگا کر گول کے ساتھ اپنی ٹیم کی فتح کی بنیاد رکھی۔یہ روح پرور ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین اس کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کر رہے ہیں۔
اب بات کرتے ہیں ،،ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل کی ۔۔۔جس میں انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 40 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔اوول کے تاریخی گراؤنڈ پر کھیلے گئے اس اہم میچ میں انگلینڈ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔انگلش کپتان نیٹ شاؤر برنٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 47 گیندوں پر 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 75 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، جبکہ ہیدر نائٹ 58 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ملابا اور شبنم اسماعیل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ ویمن ٹیم مطلوبہ رن ریٹ برقرار رکھنے میں ناکام رہی اور 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 129 رنز ہی بنا سکی۔جنوبی افریقہ کی طرف سے تزمین برٹز 51 رنز بنا کر سب سے نمایاں بیٹر رہیں، تاہم وہ اپنی ٹیم کو جیت نہ دلا سکیں ۔ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا فائنل میں میزبان انگلینڈ کا مقابلہ اتوار 5 جولائی کو دفاعی چیمپئن آسٹریلیا سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں