اورکھیلوں کی دنیا میں سب سے پہلے پاکستان کی شاندارجیت کاذکرکریں گے۔۔ناظرین پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی۔لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا جانے والا 158 رنز کا ہدف 41.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، شاہین آفریدی کو میچ اور عرفات منہاس کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف لگاتار تیسری ون ڈے سیریز جیتی ہے۔بابر اعظم 40 اور معاذ صداقت 27 رنز بنا کر نمایاں رہے، شاداب خان نے 28 اور عبدالصمد نے 18 رنز کی اننگز کھیلی۔آسٹریلیا کی جانب سے میتھیو کنامین نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے، میتھیو رینشا، میتھیو شارٹ اور نیتھن ایلس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
کھیل کے میدان میں روایتی حریفوں کا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا آج ہو رہا ہے دونوں ٹیمیں فائنل میں جانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگائیں گی۔جاپان میں جاری انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کا سیمی فائنل آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کے گروپ راؤنڈ میں پاکستان نے گروپ بی میں ٹاپ کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی جب کہ بھارت گروپ اے میں دوسرے نمبر پر رہا۔سیمی فائنل کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کو ٹورنامنٹ میں اب تک ایک ایک میچ میں شکست ہوئی ہے۔
اور۔۔۔ فیفا ورلڈ کپ کے دوران شائقین کے لیے اسٹیڈیم میں استعمال شدہ پانی کی بوتلیں لے جانے پر پابندی عائد کردی۔فیفا نے ابتدائی طور پر خالی پلاسٹک کی ری یوزایبل بوتلوں کو لانے کی اجازت دی تھی لیکن نئے ضابطے کے تحت اب ایسی بوتلیں ممنوع قرار دی گئی ہیں۔فیفا کا کہنا ہے کہ بوتلیں، کپ، جار اور کین جیسی اشیا کو میدان میں پھینکے جانے کی صورت میں کھلاڑیوں اور تماشائیوں کے زخمی ہونے کا خطرہ رہتا ہے اس لیے یہ اقدام کیا گیا ہے۔ناظرین کوبتاتے چلیں میگا ایونٹ 11 جون سے امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ہوگا۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 میگا ایونٹ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ ہوگا، جس میں پہلی بار 48 ٹیمیں ایک ٹرافی کے لیے میدانوں میں جنگ لڑیں گی اور 1248 کھلاڑی میدان میں اتریں گے
وزیراعظم کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے بلنگ سسٹم کا ٹیکنیکل آڈٹ کروانے کی ہدایت
اگر آزادکشمیر کے انتخابات چوری کیے تو لکھ لیں وفاقی حکومت کی اُلٹی گنتی شروع ہوجائےگی، بلاول
پاکستان نےگاما ایشین مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں 2 طلائی تمغے جیت لیے
بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کیلئے آئینی عدالت میں اپیل دائر کردی
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سنگاپور مارکیٹ سے جڑی ہیں: وزیر پیٹرولیم
وزیراعظم کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے بلنگ سسٹم کا ٹیکنیکل آڈٹ کروانے کی ہدایت
ایران پر امریکی حملوں کے بعد جنگ کا دائرہ وسیع، آبنائے ہرمز سے خلیجی ممالک تک کشیدگی میں شدید اضافہ
فیفا کی تادیبی کارروائی، ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کو فائنل میں جھگڑا مہنگا پڑگیا، بھارتی ہاکی جرسی کا رنگ بھی متنازع بن گیا
لاہور کے علاقے باغبان پورہ سکھ نہر کے قریب واقع مکان کی چھت گرنے سے 1 ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق
بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو اشتہاری قرار دے دیا گیا