پہلے گورنر راج بلوچستان میں لگائیں جہاں حکومت کی رِٹ ختم ہو چکی۔۔۔ پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے تیکھے وار! پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاق پر شدید تنقید؛ بولیں، کے پی کو دھمکیاں دینے والے پہلے بلوچستان کی خبر لیں جہاں 80 فیصد حکومت کا نام و نشان نہیں۔ اسلام آباد کو کنٹینرستان بنایا جا چکا ہے، مگر ہم وزیراعلیٰ اور پارٹی قیادت کے ساتھ پوری طاقت سے سڑکوں پر نکلیں گے۔
شاندانہ گلزار نے وفاقی حکومت کے مؤقف اور خیبرپختونخوا سے متعلق اقدامات پر شدید اعتراضات اٹھائے۔
انہوں نے کہا کہ وفاق کو صوبوں کے معاملات پر فیصلے کرنے سے پہلے دیگر صوبوں کی صورتحال کا بھی جائزہ لینا چاہیے۔
پی ٹی آئی رہنما نے اسلام آباد میں سکیورٹی انتظامات اور کنٹینرز کی تنصیب پر بھی تنقید کی۔
ان کے مطابق پارٹی قیادت اور کارکن 4 اکتوبر کے احتجاج کے لیے اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی کے باعث آئندہ چند روز اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔
