0

پاکستان کرکٹ میں بڑا دھماکا، سلمان آغا کپتانی سے باہر!

پاکستان کرکٹ ٹیم میں زلزلہ۔۔۔ سلمان علی آغا کی کپتانی ختم، اسکواڈ سے بھی باہر! ذرائع کے مطابق سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے سلمان آغا کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو بھی ٹی 20 اسکواڈ سے نکالنے کا فیصلہ، جبکہ حارث رؤف کے بعد اب قیادت کے لیے صاحبزادہ فرحان اور شاداب خان کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔ دوسری جانب وکٹ کیپر محمد رضوان کو این سی سی آئی اے نے موبائل کے فارنزک کے لیے 2 اکتوبر کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا کے خلاف تین ٹی20 میچز 9، 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔سلمان علی آغا کے بعد ٹی20 ٹیم کی قیادت کے لیے صاحبزادہ فرحان اور شاداب خان کے نام زیرِ غور ہیں۔شاہین آفریدی کے علاوہ حارث رؤف کی بھی سری لنکا کے خلاف ٹی20 اسکواڈ میں شمولیت متوقع نہیں بتائی جا رہی۔دوسری جانب محمد رضوان نے این سی سی آئی اے سے اپنے خلاف جاری انکوائری کی تحریری تفصیلات اور ضبط شدہ موبائل فون واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔پاکستان کرکٹ میں ان اہم تبدیلیوں کے بعد سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے حتمی اسکواڈ اور کپتان کے اعلان کا انتظار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں