0

لانگ مارچ پر اختلافِ رائے، شوکت یوسفزئی سوشل میڈیا تنقید کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے.

لانگ مارچ کے خدشات پر خط لکھنے والے شوکت یوسفزئی لائیو شو میں پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے! ٹی وی انٹرویو کے دوران پارٹی رویے اور سوشل میڈیا ٹرولنگ پر آبدیدہ ہو گئے۔ بولے؛ سینئر رہنما ہونے کے ناطے صرف اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا، لیکن وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے بیانات اور کارکنان کی جانب سے گالی گلوچ اور نازیبا زبان کے استعمال نے دل توڑ دیا۔

شوکت یوسفزئی نے انٹرویو کے دوران اپنے تحفظات اور پارٹی کے اندر پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیل سے گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ ان کا خط کسی فرد یا پارٹی قیادت کے خلاف نہیں بلکہ موجودہ حالات پر اپنے خدشات کا اظہار تھا۔
سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید اور مبینہ ٹرولنگ پر بات کرتے ہوئے وہ جذباتی ہو گئے۔

ان کے مطابق اختلافِ رائے کو ذاتی تنقید اور نازیبا زبان میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے۔
دوسری جانب لانگ مارچ اور پارٹی کی آئندہ حکمت عملی پر پی ٹی آئی کے اندر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں