0

ٹرمپ فیصلے کے قابل نہیں، محسن رضائی کا امریکی صدر پر کڑا وار!

ٹرمپ فیصلے کے قابل نہیں، وہ صرف الجھن کا شکار ہیں۔۔۔ ایرانی جنرل محسن رضائی کی کڑی تنقید! آذربائیجان کے نائب وزیراعظم سے ملاقات میں دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ امریکا نے مایوسی کے عالم میں فضائی محاصرہ کر رکھا ہے۔ دوسری جانب پاسداران انقلاب کے مشیر علی بلالی نے دھماکہ خیز دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے پاس اتنے میزائل ہیں کہ سالوں جنگ جاری رکھ سکتے ہیں، جبکہ امریکی جنگی جہاز بھی خلیج فارس سے 500 کلومیٹر پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

محسن رضائی کے مطابق ایران نے مذاکرات سے متعلق اپنی شرائط امریکا تک پہنچا دی ہیں، مگر واشنگٹن کی جانب سے ابھی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں تہران اپنی دفاعی صلاحیتوں کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔علی بلالی نے دعویٰ کیا کہ ایران کی موجودہ میزائل صلاحیتیں ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ وسیع ہو چکی ہیں۔

دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان حسین محبی نے دعویٰ کیا کہ امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز کے داخلی راستے سے کم از کم 500 کلومیٹر دور چلے گئے ہیں۔
تاہم یہ فوجی دعوے ایرانی حکام کے بیانات پر مبنی ہیں، جبکہ خطے میں امریکی فوجی موجودگی اور کارروائیوں سے متعلق الگ رپورٹس بھی سامنے آ رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں