خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ وزیراعظم ہاؤس میں آج ہنگامی اجلاس طلب! آرٹیکل 233 اور 234 کے تحت کے پی میں گورنر راج لگانے پر سنجیدہ غور و خوض شروع ہو گیا۔ وفاقی وزرا کا الزام ہے کہ صوبائی حکومت سیاسی مفادات کے لیے سیکیورٹی اداروں کو کام سے روک رہی ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا دو ٹوک اعلان؛ وفاق چاہے کچھ بھی کرلے، 4 اکتوبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوکر رہے گا، دھمکیوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے!
پہلے گورنر راج بلوچستان میں لگائیں جہاں حکومت کی رِٹ ختم ہو چکی۔۔۔ پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے تیکھے وار! پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاق پر شدید تنقید؛ بولیں، کے پی کو دھمکیاں دینے والے پہلے بلوچستان کی خبر لیں جہاں 80 فیصد حکومت کا نام و نشان نہیں۔ اسلام آباد کو کنٹینرستان بنایا جا چکا ہے، مگر ہم وزیراعلیٰ اور پارٹی قیادت کے ساتھ پوری طاقت سے سڑکوں پر نکلیں گے۔
لانگ مارچ کے خدشات پر خط لکھنے والے شوکت یوسفزئی لائیو شو میں پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے! ٹی وی انٹرویو کے دوران پارٹی رویے اور سوشل میڈیا ٹرولنگ پر آبدیدہ ہو گئے۔ بولے؛ سینئر رہنما ہونے کے ناطے صرف اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا، لیکن وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے بیانات اور کارکنان کی جانب سے گالی گلوچ اور نازیبا زبان کے استعمال نے دل توڑ دیا۔
خلیج کے بحران نے پاکستان کی معاشی اڑان کو پر لگنے سے روک دیا۔۔۔پانچ منٹ میں 15 بریکنگ نیوز
پاک بھارت میچ پر شائقین کی نظریں، ورلڈ کپ شیڈول یکم اکتوبر کو جاری ہوگا!
پاکستان کرکٹ میں بڑا دھماکا، سلمان آغا کپتانی سے باہر!
دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز میں کاک پٹ میں ہنگامہ!
نیتن یاہو اور اماراتی صدر کی ملاقات کے بعد بڑا اجلاس!
ٹرمپ فیصلے کے قابل نہیں، محسن رضائی کا امریکی صدر پر کڑا وار!
امریکا ایران مذاکرات میں رکاوٹ برقرار، ثالثی کی کوششوں کو نیا چیلنج!
سونے کی قیمت میں نیا ریکارڈ، فی تولہ 4 لاکھ 41 ہزار 636 روپے پر پہنچ گیا!
لانگ مارچ پر اختلافِ رائے، شوکت یوسفزئی سوشل میڈیا تنقید کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے.
بلوچستان میں حکومت کی رِٹ کہاں ہے؟ شاندانہ گلزار کا وفاق سے سوال!