مہنگائی کے نئے طوفان نے عوام کی کمر توڑ دی۔۔۔ سونے کی قیمت میں تاریخ کا ایک اور بڑا چھپکا!مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا ایک ہی دن میں 4300 روپے مہنگا ہو کر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 4 لاکھ 41 ہزار 636 روپے پر پہنچ گیا۔ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 43 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 191 ڈالر کا ہو گیا۔ سونے کی قیمت میں حالیہ اضافے نے ملکی صرافہ مارکیٹ میں ایک بار پھر نئی تاریخ رقم کر دی۔
فی تولہ سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد خریداروں اور سرمایہ کاروں کی توجہ ایک بار پھر قیمتی دھات کی جانب مرکوز ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں طور پر نظر آیا۔ ماہرین کے مطابق عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور بین الاقوامی مارکیٹ کی صورتحال مقامی نرخوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔ سونے کی قیمت میں مزید اضافے یا کمی کا انحصار عالمی مارکیٹ کے آئندہ رجحان اور ملکی کرنسی کی صورتحال پر بھی ہوگا۔
