اسرائیل اور خلیجی ممالک کا خفیہ دفاعی اتحاد سامنے آ گیا۔۔۔ ابوظبی میں 10 ملکی انتہائی اہم بیٹھک! اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو اور اماراتی صدر کی ملاقات کے بعد توسیعی اجلاس میں امریکا، سعودی عرب اور مصر سمیت 10 ممالک کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس میں ایران اور حوثیوں کے خلاف ایک نیا مشترکہ علاقائی دفاعی ڈھانچہ تشکیل دینے پر گہرا غور کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق اجلاس میں اسرائیل اور خلیجی ممالک کے درمیان سکیورٹی اور انٹیلی جنس تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ایران اور یمن کے حوثیوں سے متعلق ممکنہ سکیورٹی اقدامات بھی مبینہ طور پر اجلاس کے ایجنڈے میں شامل تھے۔شرکا نے خطے میں ایک نئے دفاعی اتحاد اور مشترکہ سکیورٹی فریم ورک کے امکانات پر بھی غور کیا۔
آبنائے ہرمز کے متبادل تیل کی ترسیل کے راستے کے قیام کی تجویز بھی زیرِ بحث آنے کی اطلاعات ہیں۔
تاہم اجلاس میں شریک بتائے گئے بعض ممالک نے ابھی تک شرکت کی باضابطہ تصدیق نہیں کی، جبکہ سعودی عرب نے اپنے نمائندوں کی شرکت سے انکار کیا ہے۔
