0

باقر قالیباف کی امریکا کو سخت دھمکی، کسی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیں گے!

ہم تیل نہ بیچ سکے تو خطے کے کسی ملک کا تیل نہیں بکے گا! ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی دنیا کو کھلی اور سنگین دھمکی۔ باقر قالیباف کا امریکی صدر کے بیان پر کڑا وار؛ بولے، پابندیوں سے ڈرانے اور دھمکانے کا دور لد گیا، کسی بھی مہم جوئی کا ایسا جواب دیں گے کہ نسلیں یاد رکھیں گی اور پچھتائیں گی!

قالیباف نے امریکی دباؤ اور پابندیوں کے ذریعے ایران کو محدود کرنے کی کوششوں کو مسترد کیا۔
ایرانی اسپیکر کے بیان کے بعد خطے میں تیل کی ترسیل اور آبنائے ہرمز کی صورتحال ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
انہوں نے کسی بھی ممکنہ مہم جوئی کی صورت میں سخت ردعمل دینے کا عندیہ دیا۔

ایرانی حکام مسلسل یہ مؤقف دہراتے رہے ہیں کہ تہران اپنے مفادات اور تیل کی برآمدات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔دوسری جانب عالمی منڈی میں خطے سے تیل کی فراہمی اور ممکنہ رکاوٹوں کے اثرات پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں