مصنوعی ذہانت کا مذاق مہنگا پڑ گیا۔۔۔ امریکی کمپنی کی سی ای او جین اسمتھ کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ گئے! جھیل اونٹاریو کو ‘لیک امریکا’ قرار دینے والی اے آئی سے بنی فرضی شرٹس کی تصویر فیس بک پر شیئر کرنا گلے پڑ گیا۔ کینیڈین عوام کے شدید غصے اور ردعمل کے بعد کمپنی نے عہدے سے فارغ کر دیا۔
سوشل میڈیا پر تصویر سامنے آنے کے بعد اس پوسٹ پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ اے آئی سے تیار کی گئی تصویر میں جھیل اونٹاریو کے نام کو تبدیل کرکے ایک فرضی نام دکھایا گیا تھا۔ پوسٹ کے بعد کمپنی کو عوامی ردعمل اور تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ معاملہ بڑھنے پر کمپنی کی جانب سے انتظامی سطح پر کارروائی کی گئی۔ یہ واقعہ اے آئی سے تیار کردہ مواد کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے ممکنہ اثرات پر بھی نئی بحث کا باعث بن گیا۔
